12 مارچ 2017 - 05:38
امریکی نائب صدر کی مقبولیت صدر ٹرمپ سے زیادہ

سی این این اور او آر سی نے مشترکہ طور پر ڈونلڈ ٹرمپ اور روس کے تعلقات کے حوالے سے ایک سروے کیا جس میں 65 فیصد امریکی عوام نے کہا کہ اس سلسلے میں تحقیق کے لیے اسپیشل پراسکیوٹر معین کیا جانا چاہئے جب کہ 32 فیصد لوگوں کا کہنا تھا کہ اس موضوع پر تحقیقات کی ذمہ داری امریکی کانگریس کے سپرد کی جانی چاہئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سی این این اور او آر سی نے مشترکہ طور پر ڈونلڈ ٹرمپ اور روس کے تعلقات کے حوالے سے ایک سروے کیا جس میں 65 فیصد امریکی عوام نے کہا کہ اس سلسلے میں تحقیق کے لیے اسپیشل پراسکیوٹر معین کیا جانا چاہئے جب کہ 32 فیصد لوگوں کا کہنا تھا کہ اس موضوع پر تحقیقات کی ذمہ داری امریکی کانگریس کے سپرد کی جانی چاہئے۔

سروے کے نتائج میں بتایا گیا کہ 43 فیصد رپبلکنز اسپیشل پراسکیوٹر کے ذریعے تحقیق کرائے جانے کے حق میں ہیں جب کہ 82 ڈیموکریٹس نے اس موضوع کی حمایت کی ہے۔

سروے میں شرکت کرنے والے 55 فیصد افراد نے کہا کہ وہ ٹرمپ کے افراد کے روس سے تعلقات کی بابت فکرمند ہیں۔

71 فیصد ڈیموکریٹس نے اس موضوع پر فکرمندی کا اظہار کیا جب کہ 54 فیصد ریپبلکنز کا کہنا تھا کہ یہ کوئی فکرمندی کی بات نہیں ہے۔

امریکہ کے 34 فیصد لوگوں نے روس کو بہت بڑا چیلنج قرار دیا۔ اسی طرح 50 فیصد ڈیموکریٹس اور 24 فیصد ریپبلکنز نے بھی یہی اظہار خیال کیا۔

روس سے تعلقات کے علاوہ ٹرمپ کی مقبولیت پر بھی سروے کیا گیا جس میں ٹرمپ کی مقبولیت 45 فیصد اور امریکی نائب صدر مائک پنس کی مقبولیت 47 بتائی گئی۔

یہ سروے ایک سے چار مارچ کے درمیان انجام دیا گیا تھا۔

.......

/169